ہفتہ, اگست 16, 2025
  • Login
Samai Express
Samai Express
  • ہوم
  • خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • ادبیات
  • خواتین
  • اداریہ
  • طرزِ زندگی
    • فکر و خیالات
    • درس قرآن
  • عدد خاص
  • اخبار کے تراشے
  • تفریح
    • کھیل
    • فلم
  • ویڈیو
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • ادبیات
  • خواتین
  • اداریہ
  • طرزِ زندگی
    • فکر و خیالات
    • درس قرآن
  • عدد خاص
  • اخبار کے تراشے
  • تفریح
    • کھیل
    • فلم
  • ویڈیو
  • Epaper
No Result
View All Result
Samai Express
Samai Express
No Result
View All Result
Home خبریں

مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی وفات پر تعزیتی جلسہ منعقد

مولانا رابع ایک اچھے استاذ کے ساتھ ساتھ ایک اچھے مصنف اور ادیب بھی تھے۔ آپ بہت ہی نرم گفتار تھے، آپ کے اندر سمندر جیسا سکوت اور پہاڑ جیسی بلندی تھی۔

samaiadmin by samaiadmin
اپریل 17, 2023
in خبریں
0
مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی وفات پر تعزیتی جلسہ منعقد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsapp

عظیم اسکالر، صدر مسلم پرسنل لا بورڈاور ناظم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی وفات پر نوویل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی کی صدارت میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔

پروگرام کے آغاز میں ڈاکٹر مجیب اختر ندوی شعبہ عربی، دہلی یونیورسٹی نے تمام شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے مولانا محمد رابع رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے ندوہ میں مولاناکی شاگردی کا شرف حاصل ہوا۔ مولانا کی تدریس کا اسلوب بہت جاذب اور اچھا تھا اور ہم طلبہ آپ کے گھنٹے کا شدت سے انتظار کرتے تھے۔

سابق صدر شعبہ عربی، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر محمد ایوب ندوی نے اپنے تعزیتی کلمات میں اپنے ندوہ کے زمانہ طالب علمی کا تذہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد رابع علیہ الرحمہ ایک مشفق استاذ اور بہت سی خوبیوں کے مالک تھے، آپ کے طریقہ  تدریس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنا آسان اور اچھا ہوتا تھا کہ آپ کا پڑھایا ہوا درس ہمیں یاد ہوجاتا تھا۔

سابق صدر شعبہ عربی، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر حبیب اللہ خان نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ مولانا محمد رابع حسنی رحمۃ اللہ علیہ نے درس وتدریس کے ساتھ مختلف انتظامی عہدوں پر فائز ہو کرندوہ کی کئی دہائیوں تک خدمات انجام دی جنھیں ہمیشہ یاد کیا جائے کا، آپ نے مولانا سے اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا علیہ الرحمہ کی شخصیت بڑی ہر دلعزیز شخصیت تھی اس کا اندازہ آپ کی نماز جنازہ میں ازدحام سے لگایا جاسکتا ہے۔

ٹرسٹ کے جوائنٹ سکریٹری پروفیسر نسیم اختر ندوی شعبہ عربی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے تعزیتی کلمات میں مولانا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی حیثیت ہندوستانی مسلمانوں کے لئے سایہ کی جیسی تھی، آپ ایک اچھے استاذ اور قائد اوربہت سی خوبیوں کے مالک تھے۔

پروفیسر مجیب الرحمن سابق صدر سینٹر فار عربی اینڈ افریقن اسٹڈیز، جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ ندوہ سے فراغت کے بعد مولانا علیہ الرحمہ نے مجھے جو نصیحت کی تھی اور آخرت کو یاد کرنے کی جو تلقین کی تھی وہ اب بھی یاد ہے، آپ اخلاق، تواضع و خاکساری کے اعلی مقام پر فائز تھے۔

مولانا صفدر زبیر ندوی اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا نے مولانا محمد رابع علیہ الرحمہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے اندر تحمل اور بڑی ایمانداری تھی، آپ سادگی کو پسند فرماتے تھے۔ صدر شعبہ عربی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ٹرسٹ کے نائب صدر پروفیسر عبدالماجد قاضی نے مولانامحمد رابع رحمۃ اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے اندر ایسی بہت سی خوبیاں تھیں، آپ نے اپنی زندگی میں ہمیشہ تعمیری کا م کیا، آپ ایک اچھے استاذ کے ساتھ ساتھ ایک اچھے مصنف اور ادیب بھی تھے۔ آپ بہت ہی نرم گفتار تھے، آپ کے اندر سمندر جیسی سکوت اور پہاڑ جیسی بلندی تھی۔

اس تعزیتی جلسہ میں ڈاکٹر محفوظ الرحمن، ڈاکٹر عظمت اللہ شعبہ عربی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، ڈاکٹر اسجد انصاری ایجوکیشن فیکلٹٰی،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ڈاکٹر اختر عالم سینٹر فار عربک اینڈ افریقن اسٹڈیز، جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے بھی تعزیتی کلمات پیش کئے اور اپنے غم کا اظہا رکیا ان کے علاوہ ڈاکٹر آفتاب عالم، انڈیا عرب کلچرل سینٹر، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ڈاکٹر اکرم نوازجواہر لال نہرو یونیورسٹی نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کے اختتام پر ر ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ مولانا کی علمی، انتظامی، تدریسی خدمات کئی صدیوں پر مشتمل ہیں جنھیں یاد کیا جائے گا، مولانا سے جب سیاسی رہنما ملاقات کی غرض سے آتے تو آپ ان سے بھی اسی طرح پیش آتے تھے جیسے دوسرے لوگوں سے۔ آپ اپنے ہر شاگرد سے محبت سے پیش آتے تھے، آپ کی شخصیت غیر متنازع شخصیت تھی، مولانا صبر و تحمل کے پیکر تھے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ مولانا علیہ الرحمہ کی تمام خوبیوں کو اپنی زندگی میں اپنائیں اور مادر علمی دارلعلوم ندوۃ العلماء کو اپنا تعاون بھی پیش کرتے رہیں۔ایک طے شدہ پروگرام کے سبب ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر ضیاء الدین اس تعزیتی جلسے میں شرکت نہیں کرسکے۔ البتہ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا رابع حسن ندوی کی رحلت نہ صرف ہندوستان بلکہ عالم اسلام کے لئے ایک ناقابل تلافی خسارہ ہے۔

ShareTweetSend
Next Post

عتیق-اشرف قتل معاملہ پر سپریم کورٹ میں عرضی دائر، 24 اپریل کو ہوگی سماعت

samaiadmin

samaiadmin

Next Post
عتیق-اشرف قتل معاملہ پر سپریم کورٹ میں عرضی دائر، 24 اپریل کو ہوگی سماعت

عتیق-اشرف قتل معاملہ پر سپریم کورٹ میں عرضی دائر، 24 اپریل کو ہوگی سماعت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
بہار-بنگال سمیت 9 ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ، درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے متجاوز

بہار-بنگال سمیت 9 ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ، درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے متجاوز

اپریل 18, 2023
وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف  باری ، میدانی علاقوں میں تیز آندھی

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ، میدانی علاقوں میں تیز آندھی

مئی 8, 2023
سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

مئی 20, 2023
کیرالہ میں کشتی حادثہ، مرنے والوں کی تعداد ہو ئی 22

کیرالہ میں کشتی حادثہ، مرنے والوں کی تعداد ہو ئی 22

مئی 8, 2023
مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی وفات پر تعزیتی جلسہ منعقد

مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی وفات پر تعزیتی جلسہ منعقد

0
عتیق-اشرف قتل معاملہ پر سپریم کورٹ میں عرضی دائر، 24 اپریل کو ہوگی سماعت

عتیق-اشرف قتل معاملہ پر سپریم کورٹ میں عرضی دائر، 24 اپریل کو ہوگی سماعت

0
ستیہ پال کا ستیہ وچن!

ستیہ پال کا ستیہ وچن!

0
پردے کے پیچھے کیا ہے؟ بالی ووڈ کی آف اسکرین خواتین

پردے کے پیچھے کیا ہے؟ بالی ووڈ کی آف اسکرین خواتین

0
سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

مئی 20, 2023
دعوت و تبلیغ اور دینی تعلیم دونوں اُمت کے لئے ضروری

دعوت و تبلیغ اور دینی تعلیم دونوں اُمت کے لئے ضروری

مئی 20, 2023
وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف  باری ، میدانی علاقوں میں تیز آندھی

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ، میدانی علاقوں میں تیز آندھی

مئی 8, 2023

بارہ بنکی میں سڑک حادثہ، پانچ افراد کی موت

مئی 8, 2023

Latest News

سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

مئی 20, 2023
دعوت و تبلیغ اور دینی تعلیم دونوں اُمت کے لئے ضروری

دعوت و تبلیغ اور دینی تعلیم دونوں اُمت کے لئے ضروری

مئی 20, 2023
Samai Express, Urdu News

Samai Express, Urdu Daily, Publish from Bihar, India

Categories

  • خبریں
  • خواتین
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Grievance
  • About Us

© Copyright Samai Express, Urdu News. All rights reserved.

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • ادبیات
  • خواتین
  • اداریہ
  • طرزِ زندگی
    • فکر و خیالات
    • درس قرآن
  • عدد خاص
  • اخبار کے تراشے
  • تفریح
    • کھیل
    • فلم
  • ویڈیو
  • Epaper

© Copyright Samai Express, Urdu News. All rights reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In