ہفتہ, اگست 16, 2025
  • Login
Samai Express
Samai Express
  • ہوم
  • خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • ادبیات
  • خواتین
  • اداریہ
  • طرزِ زندگی
    • فکر و خیالات
    • درس قرآن
  • عدد خاص
  • اخبار کے تراشے
  • تفریح
    • کھیل
    • فلم
  • ویڈیو
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • ادبیات
  • خواتین
  • اداریہ
  • طرزِ زندگی
    • فکر و خیالات
    • درس قرآن
  • عدد خاص
  • اخبار کے تراشے
  • تفریح
    • کھیل
    • فلم
  • ویڈیو
  • Epaper
No Result
View All Result
Samai Express
Samai Express
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

اپوزیشن جماعتوں کےکئی لیڈران ایک منچ پر نظر آئے، کرناٹک میں نئی حکومت کی حلف برداری، سدارمیا بنے وزیر اعلیٰ اور ڈی کے شیوکمار نے نائب وزیر اعلیٰ کا لیا حلف، 8 ارکان اسمبلی بھی بنے وزیر،جن ایم ایل اے نے آج وزیر کے طور پر حلف لیا ان میں جی پرمیشور، کے ایچ مُنی یپا، کے جے جارج، ایم بی پاٹل، ستیش جارکی ہولی، پریانک کھڑگے، رامالنگا ریڈی اور بی زیڈ ضمیر احمد خان کے نام شامل

Samai Express by Samai Express
مئی 20, 2023
in قومی خبریں
0
سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsapp

بنگلورو(ایجنسی) کرناٹک کو آج نیا وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ مل گیا ہے۔ سدارمیا نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا، جب کہ ڈی کے شیوکمار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ انہیں گورنر تھاورچند گہلوت نے حلف دلایا۔ آپ کو بتا دیں، گورنر تھاورچند گہلوت نے سدارمیا، ڈی کے شیوکمار سمیت 8 ارکان اسمبلی کو حلف دلایا۔ خیال رہے کہ سدارمیا کی بطور وزیر اعلیٰ یہ دوسری میعاد ہے۔ وہ اس سے قبل 2013 اور 2018 کے درمیان اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔سی ایم اور ڈپٹی سی ایم کے علاوہ جن ایم ایل اے نے آج وزیر کے طور پر حلف لیا ان میں جی پرمیشور، کے ایچ مُنی یپا، کے جے جارج، ایم بی پاٹل، ستیش جارکی ہولی، پریانک کھڑگے، رامالنگا ریڈی اور بی زیڈ ضمیر احمد خان کے نام شامل ہیں۔تقریب حلف برداری میں اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن، جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ اور این سی پی کے بزرگ رہنما شرد پوار نے شرکت کی۔اس کے علاوہ تمل سپر اسٹار کمل ہاسن، کنڑ سپر اسٹار شیوراج کمار، مقبول اداکار دنیا وجے، اداکارہ سے سیاست دان بنی رامیا، اداکارہ نشویکا نائیڈو، اداکارہ سے سیاست دان بنی اوماشری اور فلم ڈائریکٹر-پروڈیوسر وی راجندر سنگھ بابو نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ خیال رہے کہ 10 مئی کو ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 224 میں سے 135 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ بی جے پی 66 اور جے ڈی ایس 19 سیٹوں پر سمٹ گئی۔
کابینہ کی اگلی میٹنگ کے بعد پانچ گارنٹی اسکیم نافذ کی جائیں گی: سدارامیا
بنگلورو، 20 مئی (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں جن پانچ گارنٹی اسکیموں کا ذکر کیا ہے انہیں کابینہ کی اگلی میٹنگ کے بعد لاگو کیا جائے گا۔مسٹر سدارامیا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کابینہ نے تمام پانچ گارنٹی اسکیموں کو منظوری دے دی ہے اور اسے اگلی کابینہ کے بعد لاگو کیا جائے گا اور اس کی تفصیلات بھی اسی وقت شیئر کی جائیں گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان کی حکومت ریاست کو قرض میں دھکیلے بغیر منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی، حالانکہ ان اسکیموں پر مجموعی طور پر سالانہ 50,000 کروڑ روپے تک لاگت آسکتی ہے۔کانگریس نے گرہ جیوتی، گرہ لکشمی، انا بھاگیہ، یووا ندھی اور ساکشی جیسی ضمانتوں کا اعلان کیا ہے۔ گرہ جیوتی یوجنا ریاست کے ہر گھر کے لیے ماہانہ 200 یونٹ مفت بجلی کو یقینی بنائے گی، جب کہ گرہ لکشمی یوجنا کے تحت گھر کی ایک خاتون سربراہ کو ماہانہ 2000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔ انا بھاگیہ یوجنا میں غربت کی لکیر سے نیچے (بی پی ایل) کارڈ ہولڈروں کو ماہانہ 10 کلو مفت چاول دیا جائے گا اور یووا ندھی گریجویشن اسکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو 3,000 روپے اور اس سال کے بے روزگار ڈپلومہ ہولڈروں کو زیادہ سے زیادہ دو سال کی مدت تک کے لئے ماہانہ 1,500 روپے دیئے جائیں گے۔ ساکشی اسکیم کے تحت کرناٹک کی خواتین کو ریاست بھر میں سفر کرنے کے لیے مفت بس پاس فراہم کیے جائیں گے۔

ShareTweetSend
Previous Post

دعوت و تبلیغ اور دینی تعلیم دونوں اُمت کے لئے ضروری

Samai Express

Samai Express

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
بہار-بنگال سمیت 9 ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ، درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے متجاوز

بہار-بنگال سمیت 9 ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ، درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے متجاوز

اپریل 18, 2023
وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف  باری ، میدانی علاقوں میں تیز آندھی

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ، میدانی علاقوں میں تیز آندھی

مئی 8, 2023
سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

مئی 20, 2023
کیرالہ میں کشتی حادثہ، مرنے والوں کی تعداد ہو ئی 22

کیرالہ میں کشتی حادثہ، مرنے والوں کی تعداد ہو ئی 22

مئی 8, 2023
مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی وفات پر تعزیتی جلسہ منعقد

مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی وفات پر تعزیتی جلسہ منعقد

0
عتیق-اشرف قتل معاملہ پر سپریم کورٹ میں عرضی دائر، 24 اپریل کو ہوگی سماعت

عتیق-اشرف قتل معاملہ پر سپریم کورٹ میں عرضی دائر، 24 اپریل کو ہوگی سماعت

0
ستیہ پال کا ستیہ وچن!

ستیہ پال کا ستیہ وچن!

0
پردے کے پیچھے کیا ہے؟ بالی ووڈ کی آف اسکرین خواتین

پردے کے پیچھے کیا ہے؟ بالی ووڈ کی آف اسکرین خواتین

0
سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

مئی 20, 2023
دعوت و تبلیغ اور دینی تعلیم دونوں اُمت کے لئے ضروری

دعوت و تبلیغ اور دینی تعلیم دونوں اُمت کے لئے ضروری

مئی 20, 2023
وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف  باری ، میدانی علاقوں میں تیز آندھی

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ، میدانی علاقوں میں تیز آندھی

مئی 8, 2023

بارہ بنکی میں سڑک حادثہ، پانچ افراد کی موت

مئی 8, 2023

Latest News

سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

سدا رمیا کی حلف برداری میں اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ

مئی 20, 2023
دعوت و تبلیغ اور دینی تعلیم دونوں اُمت کے لئے ضروری

دعوت و تبلیغ اور دینی تعلیم دونوں اُمت کے لئے ضروری

مئی 20, 2023
Samai Express, Urdu News

Samai Express, Urdu Daily, Publish from Bihar, India

Categories

  • خبریں
  • خواتین
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Grievance
  • About Us

© Copyright Samai Express, Urdu News. All rights reserved.

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • ادبیات
  • خواتین
  • اداریہ
  • طرزِ زندگی
    • فکر و خیالات
    • درس قرآن
  • عدد خاص
  • اخبار کے تراشے
  • تفریح
    • کھیل
    • فلم
  • ویڈیو
  • Epaper

© Copyright Samai Express, Urdu News. All rights reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In